ہومپاکستانلاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے سے انکار کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے سے انکار کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

اس حوالے سے کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ یہ کیس تو عدالت میں چیلنج نہیں، ہم سات آٹھ بجے تک تو بیٹھ سکتے ہیں لیکن لائن کراس نہیں کر سکتے، اب یہ حراست تو غیر قانونی نہیں۔

اس موقع پر فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ مبینہ وقوعہ تو اسلام آباد میں نہیں ہوا جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ پہلے یہ درخواست قابل سماعت تھی لیکن اب قابل سماعت نہیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ فواد چوہدری کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ اس عدالت کیا چاہتے ہیں؟ آپ کی استدعا کیا ہے؟ اس پر فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں فواد چوہدری کی گرفتاری غیر قانونی قرار دی جائے۔

اس پر عدالت نے پوچھا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری میں غیر قانونی کیا ہے؟ انہیں گرفتار کیا گیا اور ریمانڈ کیلئے لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا، اگر آپ مقدمے کا اخراج چاہتے ہیں تو اسلام آباد ہائیکورٹ اب درست فورم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔