اسلام آباد ،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے ،بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی وثقافتی تعلقات مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی وثقافتی تعلقات مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے ۔صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سیکرٹری خارجہ سطح پر سیاسی مشاورت اور مشترکہ اقتصادی کمیشن سے تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے ،پاکستانی ہائی کمشنر بنگلہ دیش کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لئے کام کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مشترکہ مفاد کیلئے تجارتی تعلقات ، کاروباری تعاون اور عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، دو طرفہ ثقافتی اور سیاسی تبادلوں کے ساتھ کھیل کے میدان میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی وثقافتی تعلقات مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،صدر عارف علوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔