ہومپاکستانسی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی : پہلے روز بھرپور پزیرائی ، 8 پلاٹس بائیس ارب سے زائد میں فروخت

سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی : پہلے روز بھرپور پزیرائی ، 8 پلاٹس بائیس ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد : وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی)کو پلاٹوں کی نیلامی کے پہلے روز بھرپور پزیرائی ملی۔ نیلامی کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھرپور مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ نیلامی کے پہلے روز 8 پلاٹس 22 ارب 11 کڑور سے زائد کی مالیت میں فروخت کئے گئے۔

سہہ روزہ پلاٹوں کی نیلام عام 26 جنوری تک جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں منعقد کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین پلاٹ 8 ارب 54 کڑور روپے سے زائد کی مالیت میں فروخت کیا گیا۔ اسی طرح بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر تیرہ 30 لاکھ 1 ہزار روپے پر سکوئر یارڈ میں فروخت ہوا۔

جبکہ بلیو ایریا کا ہی پلاٹ نمبر دو 26 لاکھ 34 ہزار روپے پر سکوئر یارڈ میں فروخت کیا گیا۔نیلام عام میں اسلام آباد کے ڈویلپ سیکٹرز سمیت کمرشل ایریاز میں مختلف کٹیگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس دستیاب ہیں۔نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈی ایف اے-II ، ڈی جی لا، ڈرایکٹر پبلک ریلیشنز، ڈرایکٹر اربن پلاننگ، ڈرایکٹر ریجنل پلاننگ، ڈرایکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ-II اور ڈرایکٹر فنانس کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں باقی رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی نیلامی 25 اور 26 جنوری 2023 کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہی منعقد ہوگی۔موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔