بیجنگ،چین کے دارالحکومت بیجنگ میں مٹی کا طوفان آگیا ،محکمہ موسمیات نے اسے دہائی کا بدترین ریت کا طوفان قرار دیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق چین کے شہر بیجنگ میں ہوا کی آلودگی کا جائزہ لینے والے اداروں نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے اس میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ تجویز کردہ حد کے برعکس کچھ اضلاع میں ہوا کی آلودگی 108گنا زیادہ ہے۔ منگولیا سے آنیوالی گرد آلود ہواں سے بیجنگ میں آسمان دھندلا ہوگیا۔ اس کا نیلا رنگ خاکی میں تبدیل ہوگیا اس دوران سیکڑوں پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔چینی میڈیا کے مطابق چین میں کم از کم 12 صوبوں میں ریت کا طوفان آیا ہے۔ اس سے متاثر ہونے والے شہروں میں دارالحکومت بیجنگ بھی شامل ہے۔
چین کے دارالحکومت میں اس دہائی کا بدترین ریت کا طوفان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔