Saturday, September 7, 2024
ہومدلچسپحافظ آباد میں تین فٹ کا دولہا 3 فٹ کی دلہنیالے آیا

حافظ آباد میں تین فٹ کا دولہا 3 فٹ کی دلہنیالے آیا

حافظ آباد،شادی کے جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں کی کہاوت سچ ثابت، حافظ آباد میںتین فٹ کا دولہا تین فٹ کی دولہن بیاہ لایا۔پستہ قد جوڑے کی شادی تے پورے علاقے میں دھوم مچا دی.پستہ قد دولہا دلہن کو دیکھنے والوں کا رش لگ گیا۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گاوں چک گجراں کا رہائشی 23 سالہ پستہ قد ادیب جس کا قد 3 فٹ ہے جب وہ دولہا بن کر تیار ہوا تو پورے علاقے میں شور مچ گیا۔ اس موقع پر پستہ قد ادیب کے دوست احباب اور اہل خانہ کی خوشی دیدنی تھی۔ادیب کی بارات لدھے والا وڑائچ گوجرانولہ کی 22سالہ سمیرا بی بی جس کا قد 3 ہے جب گھر پہنچی تو ہر کوئی پستہ قد جوڑے کو دیکھنے کے لیے بے چین تھا۔جب ادیب اپنی دلہن کا بیاہ کر گھر پہنچا تو پورے گاوں والوں نے پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں ،پستہ قد ادیب نے کریم کلر کی شیروانی اور کلاہ پہنا ہوا تھا جبکہ اسی دلہن سمیرا بی بی نے سلمہ ستارہ سے تیار سرخ رنگ کا لہنگاہ پہنا جبکہ نئے جوڑے کے لئے پھولوں سے تیار مسہری سجائی گئی تھی۔ ہر طرف پستہ قد جوڑے کی شادی کیچرچے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔