Saturday, November 9, 2024
ہومپاکستانپاکستان نے پہلی بار چین سے کورونا ویکسین خرید لی

پاکستان نے پہلی بار چین سے کورونا ویکسین خرید لی

اسلام آباد،پاکستان کا چینی کمپنی سائنو فارم سے ویکسین کا معاہدہ طے پاگیا۔ پاکستان نے پہلی بار چین سے کرونا ویکسین خرید لی۔وزارت صحت کے مطابق چین سے 5 لاکھ کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔ سائنو فارم پاکستان کو کرونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی۔ سائنو فارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے۔ پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، بزرگ شہریوں کو سائنو فارم ویکسین دی جا رہی ہے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 595 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 964 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 511 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 88 ہزار 225، سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 582، خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 379، بلوچستان میں 19 ہزار 223، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961، اسلام آباد میں 48 ہزار 495 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 89 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 95 لاکھ 65 ہزار 66 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 303 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 73 ہزار 14 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 895 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 595 ہو گئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 812، سندھ میں 4 ہزار 461، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 169، اسلام آباد میں 526، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 322 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔