لاہور،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اورسابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کی اینجو گرافی کر دی گئی۔نجی اسپتال کے ڈاکٹرصابر ملک کے مطابق توصیف احمد کو تین سال قبل اسٹنٹ ڈالے گئے تھے اور وہ دمہ کے مریض بھی ہیں جب کہ توصیف احمد کی اینجوگرافی کر دی گئی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق توصیف احمد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی سے لاہور آئے ہوئے ہیں۔شادی کی تقریب کے دوران انہیں دل کادورہ پڑنے پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق کرکٹرتوصیف احمد کو نجی اسپتال منتقل کیاگیا ہے،جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اوران کی اینجو گرافی کر دی گئی ۔واضح رہے کہ 62 سالہ توصیف احمد نے آف اسپنر کی حیثیت سے34 ٹیسٹ اور 70 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔توصیف احمد نے اپنا ٹیسٹ ڈیبو کراچی میں آسٹریلیا کیخلاف 27 فروری 1980 کو کیا تھا، ان کا ون ڈے ڈیبو 31 مارچ 1982 کو سری لنکا کیخلاف ہوا تھا،سابق کرکٹر نے 13 سالوں پر محیط اپنے دور میں 93 وکٹیں حاصل کیں۔توصیف احمد کی ٹیسٹ میچ میں بہترین بولنگ 77 رنز کے عوض 9 وکٹیں تھیں جبکہ ایک اننگز میں ان کی بہترین بولنگ 45 رنز کے عوض 6 وکٹیں تھی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کی اینجو گرافی کر دی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔