ہومپاکستانوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہ جنیوا، برطانیہ کے وزیرِ مملکت کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہ جنیوا، برطانیہ کے وزیرِ مملکت کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جینیوا میں برطانیہ کے وزیرِ مملکت برائے ڈویلپمنٹ، اینڈرو مِچل کی ملاقات. ملاقات میں وزیرِ اعظم نے حکومتِ برطانیہ اور برطانوی ٹیکس پیئرز کا پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد پر شکریہ ادا کیا. وزیرِ اعظم نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان میں بے پناہ تباہی برپا کی جس سے زراعت، لوگوں کا روزگار اور معیشت کو شدید نقصان پہنچا. انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اسکے عوام برطانیہ جیسے دوست ممالک کے شکرگزار ہیں جو مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں. وزیرِ اعظم نے حکومتِ پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی کیلیے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی. وزیرِ اعظم نے ڈفیڈ کی طرف سے پاکستان کے صحت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کو سراہا. اینڈرو مِچل نے وزیرِ اعظم کو پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی میں برطانیہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔