پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشنر کرسچن ٹرنر کی زمان پارک آمد، چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات ، وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی ، مرکزی سینئر نائب صدر فواد حسین چوہدری اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب سمیت دیگر ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مختلف امور پر بھی مفصل بات چیت کی گئی، کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ذریعے ترقی پذیر ممالک سے سرمائے کی ترقی یافتہ ملکوں کی جانب ترسیل کے تدارک کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی، ماحولیاتی تغیرات کے دنیا خصوصا پاکستان پر مرتب ہونے والے نہایت مہلک اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف نے اپنے ادوار میں بلین ٹری سونامی اور ٹین بلین ٹری جیسے پروگرامات کے ذریعے ماحولیات کے تحفظ کیلئے قابلِ ذکر اقدامات اٹھائے تر قی پذیر ممالک سے سرمائے کی ترقی یافتہ ملکوں کی جانب غیر قانونی ترسیل کا تدارک نہایت اہمیت کا حامل ہے ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے فیکٹائی پینل کی رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ممالک سے سالانہ 7 کھرب ڈالرز ترقی یافتہ ملکوں میں منتقل ہوتے ہیں
برطانوی ہائی کمشنر کی زمان پارک آمد،عمران خان سے ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
