ہومپاکستانسی ڈی ا ے قوانین خلاف ورزی طلبی کیس،ترجمان کے پی حکومت کی ضمانت منظوری

سی ڈی ا ے قوانین خلاف ورزی طلبی کیس،ترجمان کے پی حکومت کی ضمانت منظوری

پشاور ہائی کورٹ نے ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

کیپٹل سٹی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) قوانین کیخلاف ورزی کیس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے 16 جنوری تک بیرسٹر سیف کی راہداری ضمانت منظورکرلی۔ عدالت نے ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کو 7 دن میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ بیرسٹر سیف پریزویشن آف لینڈ سکیپ کے تحت قدرتی حسن کو تباہ کرنے کا مقدمہ درج ہے، 6 جنوری کو عدم پیشی پر سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کی جانب سے بیرسٹر سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔