نوازشریف نے مریم نواز کو پارٹی میں اہم تنظیمی تبدیلیوں کا ٹاسک دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنی جماعت کو انٹرا پارٹی انتخابات کی ہدایت کردی ہے، جس میں نواز شریف کو ایک بار پھر تاحیات پارٹی قائد منتخب کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو تاحیات پارٹی قائد منتخب کرنے کیلئے آئین میں تبدیلی کی جائے گی، اور ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی آئین میں تبدیلی پر کام شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی آئین کے تحت سینیئر نائب صدر پارٹی کا قائم مقام صدر بن سکتا ہے، اور صدر منتخب ہونے کیلئے سینیئر نائب صدارت کا عہدہ ہونا ضروری ہے، اس لئے شہبازشریف نے نوازشریف کی خواہش پر مریم نواز کو سینئیر نائب صدر مقرر کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف نے مریم نواز کو پارٹی میں اہم تنظیمی تبدیلیوں کا ٹاسک دے دیا ہے، مریم نواز وطن واپسی کے بعد پارٹی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گی۔
