ہومپاکستانجنوبی وزیرستان: وانا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کےخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

جنوبی وزیرستان: وانا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کےخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہزاروں شہریوں نے احتجاج کیا اور امن کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

وانا میں آج ہونے والے امن مارچ میں زندگی کے مختلف شعبوں بشمول سیاسی اور سماجی کارکنان، تاجروں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے سفید جھنڈے اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے، بالخصوص قبائلی اضلاع میں امن کی بحالی کی حمایت اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف نعرے لگائے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں اس وقت یہ احتجاج ہو رہا ہے جب ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔