کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز سرفرازاحمد اور سعود شکیل نے پاکستان کو بڑی تباہی سے بچالیا۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے 9 وکتوں کے نقصان پر 407 رنز بنالئے ہیں، کریز پر سعود شکیل 124 رنز پر موجود ہیں جب کہ گیارھویں کھلاڑی ابرار احمد نے ابھی اپنا کھاتہ نہیں کھولا۔
کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے 154 رنز 3 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو امام الحق 71 اور سعود شکیل 13 رنز پر ناٹ آٹ تھے۔ابھی اسکور 182 رنز ہی ہوا تھا کہ امام الحق آٹ ہوگئے انہوں نے 83 رنز بنائے۔امام الحق کے بعد سرفراز احمد میدان میں اترے اور سعود شکیل کے ساتھ مل کر پاکستان کو بچانے کی کوشش میں جت گئے۔
اسی دوران سعود شکیل نے اپنی ایک اور نصف سینچری مکمل کی۔سعود شکیل کے بعد سرفراز احمد نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ایسا لگ رہا تھا کہ سرفراز اور سعود شکیل نیوزی لینڈ کے خسارے کو ختم کردیں گے۔ دونوں نے مل کر اسکور کو 332 رنز پر پہنچایا۔ اسی دوران سعود شکیل نے اپنی دوسری سینچری اسکور کی۔ 332 رنز پر سرفراز احمد اسٹمپ آٹ ہوگئے، انہوں نے 78 رنز بنائے ۔ سعود شکیل اور سرفراز احمد نے 150 رنز کی شراکت قائم کی۔
