ارشد شریف قتل کیس کے تحقیقات کیلیے قائم اسپیشل جےآئی ٹی نے اعتراض دور کرکے رپورٹ دوبارہ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
رجسٹرار آفس نے کینیا کی پوسٹمارٹم رپورٹ کی فوٹو کاپی ہونے پراعتراض کیا تھا۔ اسپیشل جےآئی ٹی نے پیشرفت رپورٹ پراعتراض دور کردیا۔ذرائع کے مطابق رجسٹرارآفس نے کینیا کی پوسٹمارٹم رپورٹ کی فوٹو کاپی ہونیکااعتراض عائدکیا تھا، جےآئی ٹی نے کینیا کی پوسٹمارٹم رپورٹ اور بیان حلفی دوبارہ جمع کرا دیا۔
اعتراض دور ہونے پررجسٹرار آفس نے پیشرفت رپورٹ وصول کر لی، اس سے قبل جےآئی ٹی نے پہلے اعتراض عائد ہونے پررپورٹ کل جمع کرانیکا کہا تھا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سینئر صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ کیس کی سماعت 5 جنوری کو دن ایک بجے ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے گزشتہ سماعت پر جے آئی ٹی سے پیشرفت رپورٹ طلب کی تھی۔ واضح رہے کہ معروف صحافی و سینیئر اینکر پرسن ارشد شریف کو 24 اکتوبر کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد وفاقی حکومت نے اس قتل کی تحقیقات کے لئے ٹیم بنا کر کینیا بھیجی تھی۔
