ہومشوبزسنگین نوعیت کے الزامات ، مہوش حیات نے خاموشی توڑدی

سنگین نوعیت کے الزامات ، مہوش حیات نے خاموشی توڑدی

سوشل میڈیا پر جاری کردار کشی کی مہم پر پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا موقف بھی آگیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے کہا ” سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے بھی گر جاتے ہیں، امید ہے کہ آپ اپنی دو منٹ کی شہرت کا لطف لے رہے ہوں گے، صرف اس لیے کہ میں اداکارہ ہوں، میرا نام یوں نہیں گھسیٹا جاسکتا۔”

مہوش حیات کا مزید کہنا تھا ” بے بنیاد الزامات عائد کرنے اور کسی ایسے شخص کے بارے میں جس کے بارے میں آپ کچھ نہیں جانتے بے بنیاد جھوٹ پھیلانے پر آپ پر لعنت ہو، اور اس سے بھی بڑی شرمندگی ان لوگوں کے لیے جو اس بکواس پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ ہمارے معاشرے کی بیماری کو ظاہر کرتا ہے جو بغیر سوچے سمجھے اس گٹر جرنلزم کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔” انہوں نے واضح کیا کہ یہ اب رکنا چاہیے اور فوری طور پر رکنا چاہیے، وہ کسی کو اپنا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔
خیال رہے کہ میجر (ر)عادل راجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ جنرل فیض حمید کے پاس چار اداکاراوں کے ساتھ اہم شخصیات کی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں. انہوں نے اپنے وی لاگ میں اداکاراوں کے پورے نام نہیں بتائے تاہم انہوں نے ناموں کے شروع کے حروف (MH, KK, SA, MH) بتائے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ماہرہ خان، کبری خان سجل علی اور مہوش حیات کے خلاف ایک نازیبا مہم شروع ہوگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔