اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن میں عمران خان توہین الیکشن کمیشن کا معاملہ ،ممبر سندھ ناصر درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وکیل علی بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،وکیل علی بخاری نے موقف اپنایا کہ عمران خان کی صحت اجازت نہیں دیتی کہ وہ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہو سکتے ،فواد چوہدری کی والدہ شدید علیل وہ ہسپتال میں ہیں ،عمران خان اور فواد چوہدری کو حاضری سے استثنی دیا جائے ،اسد عمر کی فلائیٹ لیٹ ہو گئی جس کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے ۔جس پر ممبر سندھ ناصردرانی نے کہا کہ چاہ ماہ ہوگئے ہیں وہ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہورہے ،آپ عمران خان کا میڈیکل سرٹفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں ،آپ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں ۔وکیل علی بخاری نے موقف اپنایا کہ جواب سینئر کونسلز جمع کرائے گی ۔انور منصور نے کہا کہ اگلی سماعت سے پہلے جواب جمع کرادیں گے ۔الیکشن کمیشن نے سماعت سترہ جنوری تک ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگلی سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے ۔
عمران خان اگلی سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے، الیکشن کمیشن
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
