Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانچوروں نے ڈالر اکٹھے کررکھے ہیں لیکن عوام کو دیوالیہ کیا جا رہا ہے،مسرت جمشید

چوروں نے ڈالر اکٹھے کررکھے ہیں لیکن عوام کو دیوالیہ کیا جا رہا ہے،مسرت جمشید

لاہور (سب نیوز) ترجمان حکومت پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے جبکہ ذمہ دار صرف مال بنانے میں مصروف ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ لاہور میں بھی چکی کا آٹا 135 روپے کلو مل رہا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے آثار نظر نہیں آرہے، معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے جبکہ ملک کو اس حالت میں پہنچانے والے صرف مال بنانے میں مصروف ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ان چوروں نے اپنی ساری دولت ڈالر میں اکٹھی کی ہوئی ہے لیکن عوام کو دیوالیہ کیا جا رہا ہے، پاکستان کے عوام اس رجیم چینج آپریشن کی سب سے بڑی casualty ہے۔

مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ رجیم چینج کے ذریعے ناصرف ہماری خودمختاری کا سودا کیا گیا بلکہ ہمیں خوراک اور ادویات سمیت ہر استعمال کی چیز کی قلت کا شکار کر دیا گیا، یہ 22 کروڑ پاکستانیوں کا ملک ہے جس کو ایک مذموم سازش سے اپاہج کیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔