Friday, April 26, 2024
ہومصحتبلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کاآغازکل ہوگا

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کاآغازکل ہوگا

کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز پیر 16جنوری کو ہو رہا ہے۔ای او سی سینٹر کے کوآرڈینیٹر زاہد شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں انسدادِ پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصّہ لے رہی ہیں۔زاہد شاہ نے مزید بتایا ہے کہ پولیو مہم میں 25 لاکھ 99 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔کوآرڈینیٹر ای او سی سینٹر نے یہ بھی بتایا ہے کہ مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔