Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانملک میں دو روز کے دوران پولیو کا دوسرا کیس سامنے آگیا

ملک میں دو روز کے دوران پولیو کا دوسرا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں دو روز کے دوران پولیو وائرس کا دوسرا کیس سامنے آگیا۔چمن سے تعلق رکھنے والے سوا چار سال کے بچے کے پولیو وائرس سے معذور ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی میں ڈھائی سال کے بچے کے پولیو وائرس سے معذور ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ رواں سال پاکستان میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ملک کے مختلف علاقوں سے حاصل کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔