Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزڈرگ کورٹ اسلام آباد نے پانچ کیسزکے فیصلے سنا دیئے

ڈرگ کورٹ اسلام آباد نے پانچ کیسزکے فیصلے سنا دیئے

اسلام آباد(سب نیوز)ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی ،ڈرگ کورٹ اسلام آباد میں پانچ کیسز کے فیصلے سنا دیئے ۔

پانچ میڈیکل سٹورز کو آٹھ لاکھ روپے جرمانہ اوردوسال قید کی سنا ئی گئی ہے ۔دادو میڈیکل سٹور علی پور کو دو لاکھ جرمانہ ،خورشید میڈیکل سٹور سوہان دو لاکھ روپے جرمانہ جبکہ علی فارمیسی جی نائن کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔

یہ کیسز کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد کی جانب سے دائر کیے گئے تھے ،یہ میڈیکل سٹورز فارما سسٹ کے بغیر چلائے جارہے تھے اور زید المعیاد اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں بھی ملوث تھے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔