ہومپاکستانتحریک انصاف ہیلی کاپٹر کیس میں این آر او کےلیے میدان میں آگئی

تحریک انصاف ہیلی کاپٹر کیس میں این آر او کےلیے میدان میں آگئی

این آر او نہ دینے کی دعوے دار تحریک انصاف ہیلی کاپٹر کیس میں این آر او لینے کے لئے خود میدان میں آگئی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان کو کلین چٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے وزراٗ استحقاق ومراعات ترمیمی بل اسمبلی میں پیش کر دیا، بل میں 9 سال تک سرکاری ہیلی کاپٹر کے بے دریغ غیر قانونی استعمال کو قانونی تحفظ دیا جائے گا۔

بل کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر کے بعد اب ہوائی جہاز بھی کرایہ پر لینے کے مجاذ ہوں گے جبکہ حکومت سے اڑان کے متعلق کوئی سوال نہیں ہوگا۔

اپوزیشن اراکین نے بل کی کاپیاں لہراتے ہوئے اسے عمران خان کو ہیلی کاپٹر کیس میں این آر او قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔