ہومپاکستانشمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ باردو برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں 25 سالہ سپاہی ناصر شہید ہوگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔