ہومبریکنگ نیوزمحمد نواز شریف کی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر کے حلقوں میں انتخابی مہم کا آغاز کردیاگیا

محمد نواز شریف کی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر کے حلقوں میں انتخابی مہم کا آغاز کردیاگیا

میر پور (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر کے حلقوں میں انتخابی مہم کا آغاز کردیاگیا آزادجموں وکشمیر کی مہاجرین کی 12 نشستوں میں انتخابی مہم کے لئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرز بھی مقرر کردئیے گئے

وزیرمملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی میر پور کے چار حلقوں کے لئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مقرر پارٹی قیادت کی ہدایت پر بلال اظہر کیانی میر پور کا دورہ کریں گے ، پارٹی کے دیگر راہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے

ایل اے 1، ایل اے 2، ایل اے 3 اور ایل اے 4 میں انتخابی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیں گے ۔میر پور میں بلال اظہر کیانی پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔