ہومپاکستانعام انتخابات کی تیاریاں،الیکشن کمیشن کا ہفتہ وار اجلاس بلانے کا فیصلہ

عام انتخابات کی تیاریاں،الیکشن کمیشن کا ہفتہ وار اجلاس بلانے کا فیصلہ

سلام آباد-اپریل 2022 میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بار بار الیکشن کے مطالبے اور موجودہ حکومت کی طرف سے مطالبے کو نظر انداز کے باوجود الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق ہفتہ وار اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پہلا اہم اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے۔طلب کیے گئے اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام ونگز تیاریوں پر بریفنگ دینگے، اس بریفنگ میں انتخابی مواد کی خریداری، پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ عملے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔دوسری طرف الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کے لیئے 3لاکھ ٹن اضافی کاغذ خرید لیا۔اجلاس کے دوران رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) اور پولنگ اسٹیشن کی میپنگ سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔منگل کو ہونے والے اجلاس میں عام اتنخابات کے لیئے فنڈز کی دستیابی سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ حکام کو انتخابی تیاریوں سے متعلق اہم بریفنگ دینگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔