Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستانپاکستانی سفارتخانے پر حملہ،افغانستان اور امریکا کا اظہار مذمت

پاکستانی سفارتخانے پر حملہ،افغانستان اور امریکا کا اظہار مذمت

افغانستان اور امریکا نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی ہے۔

افغان عبوری حکومت کے ترجمان دفتر خارجہ اور اسلام آباد میں افغان سفارتخانے سے جاری بیانات میں زخمی سیکیورٹی اہلکار کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی ہے۔افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقادر بلخی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمی سکیورٹی اہلکار کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

عبدالقادر بلخی نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کابل میں موجود سفارتکاروں کو کسی بھی قسم کے خطرے سے دوچار نہیں ہونے دے گی۔ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے حملے کی پُرزور مذمت کے ساتھ شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔