Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستانآرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر امریکی سینٹ کام کی بذریعہ ویڈیو کانفرنس گفتگو

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر امریکی سینٹ کام کی بذریعہ ویڈیو کانفرنس گفتگو

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر امریکی سینٹ کام جنرل ایرک کوریلا نے بذریعہ ویڈیو ٹیلی کانفرنس گفتگو کی۔

ترجمان سینٹ کام کے مطابق گفتگو میں پاک امریکا سیکیورٹی تعاون کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فوجی سربراہان نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر بات چیت کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔