Monday, May 25, 2026
ہومپاکستانپنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ ہوچکا، اسپیکر سبطین خان

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ ہوچکا، اسپیکر سبطین خان

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھاکہ عمران خان جب کہیں گے ہم اس نظام سے باہر نکل جائیں گے، ق لیگ پوری طرح ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام اسمبلیوں کا 65 فیصد حصہ بنتے ہیں، دیگر تمام جماعتوں کی نشستیں 35 فیصد ہیں، 35 فیصد افراد کا جواز نہیں بنتا کہ وہ چپکے رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔