ہومپاکستانارکان سندھ اسمبلی کا کو فریز لینڈ کمپینا اینگرو کے ڈیری فارم اورپلانٹ کا دورہ

ارکان سندھ اسمبلی کا کو فریز لینڈ کمپینا اینگرو کے ڈیری فارم اورپلانٹ کا دورہ

کراچی-ارکان سندھ اسمبلی کا کو فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان کے نارا ڈیری فارم اور سکھر پلانٹ کا دورہ وفڈ کی قیادت ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے کی۔ لاڑکانہ سے رکن صوبائی اسمبلی فرحت سیمی، کراچی کے علاقے لیاری سے رکن سندھ اسمبلی شازیہ خان اور ایم کیو ایم کے ایم پی اے محمد عباس جعفر سمیت سرکاری عملے کے ارکان شامل تھے۔ اس دورے کا مقصد قانون سازوں کو ڈیری کے طریقہ کار، دودھ کی پیداوار، معیار اور حفاظت کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے کہا کہ ہماری آبادی کی اکثریت اب بھی کھلا دودھ استعمال کررہی ہے۔ یہ ہماری (بطور منتخب نمائندے اور قانون ساز) ذمہ داری ہے کہ عوام کو کھلے ددودھ کے نقصانات سے آگاہ کریں۔ ڈیری لائیو اسٹاک میں اضافہ اور ان کی دیکھ بھال کے لیے مزید قابل عمل قانونی فریم ورک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائیو اسٹاک دیہی آبادی کے لیے روزی روٹی کا بڑا ذریعہ ہے۔ مویشیوں کی افزائش کے روایتی انداز اور طریقوں سے خاطرخواہ پیداوار نہیں ہورہی، اس لیے ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔ دودھ دینے والے مویشیوں کی پیداوار میں اضافہ اور محفوظ ڈیری مصنوعات کی فراہمی بڑھانے کے لیے جدید ڈیری طریقوں کی عکاسی کرنے والے قوانین اور پالیسیاں بنانا وقت کی ضرورت ہے، کیوں کہ محفوظ دودھ ہر ایک کا حق ہے۔فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان کا نارا ڈیری فارم 200 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے، جہاں 6500 سے زائد گائے روزانہ 70,000 لیٹر دودھ دے رہی ہیں۔ ڈیری فارمرز کو ڈیری فارمنگ کے جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی سے مسلسل آگاہی فراہم کی جاتی ہے، جو 150 سال سے فریز لینڈ کمپینا کی بہترین عالمی معیار کی ڈیری مصنوعات کے حصول کا ایک طریقہ ہے۔پاکستان دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے۔ ڈیری کے طریقوں کو بہتر بناکر ملک میں دودھ کی سپلائی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، جس کا صارفین کو فائدہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔