پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں آج بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا جس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے کارکنان قافلوں کی صورت پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،ایسے میں ایک معذور بچی کی ویڈیو سب نیوز کو موصول ہوئی ہے جس میں بچی اپنے والد کے ساتھ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے آرہی ہے ۔
انتظامیہ کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کردیا جس کے بعد اب سکستھ روڈ فلائی اوور پر سٹیج بنایا گیا جبکہ پنڈال چاندنی چوک تک لگایا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 26 نکات پر جلسے کی اجازت دے دی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کو رات بارہ بجے سے پہلے جلسہ گاہ کو خالی کرنا ہوگا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچیں گے، بارانی یونیورسٹی میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی ہے، سابق وزیراعظم عمران خان دوپہر 2 بجے لاہور کے زمان پارک سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی قیادت کو تھریٹ الرٹ کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے، جس کے تحت پنڈال اور جلسہ گاہ کے اطراف میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
