Sunday, December 22, 2024
ہومدنیاامیر قطر کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فون، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

امیر قطر کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فون، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

دوحہ ،قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر بات چیت کی،دونوںرہنمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی عرب میڈیاکے مطابق امیر قطر نے ٹیلیفون پر ولی عہد کی خیریت دریافت کی اور حال ہی میں ان کے اپینڈیکس کے کامیاب آپریشن پر انہیں مبارک باد پیش کی۔امیر قطر نے خطے میں دیر پا قیام امن کے لیے سعودی عرب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن و سلامتی اور سعودی عرب کی خوش حالی کی خواہش کا اظہار کیا۔دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امیر قطر کی طرف سے خیریت دریافت کرنے اور ان کے برادرانہ جذبات کے اظہار پران کا شکریہ ادا کیا۔ادھر کویتی ولی عہد ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان کی صحت وسلامتی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ سعودی ولی عہد نے برادرانہ جذبات کے اظہار پر اپنے کویتی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔