Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانسی ڈی اے کا غیر قانونی قبضے کے خلاف آپریشن ،60کنال اراضی واگزار کر لی

سی ڈی اے کا غیر قانونی قبضے کے خلاف آپریشن ،60کنال اراضی واگزار کر لی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ممبر سٹیٹ سی ڈی اے افنان عالم کی ہدایت پرشعبہ انفورسمنٹ کا کری اور ہریالہ کے درمیان سرکاری زمین پر قبضے کے خلاف آپریشن ،آپریشن کے دوران 60کنال اراضی پر مشتمل فارم ہاوس گرا دیا گیا اوراس پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں ۔آپریشن کے دوران عدالت شاہ ، انسپکٹر انفورسمنٹ دوست محمد، شاہد محمود گرداور،اکرام بھٹی بھی ہمراہ تھے ۔ آپریشن کے دوران 60کنال اراضی واگزار کر لی گئی ۔اس حوالے سے ممبر سٹیٹ سی ڈی اے افنان عالم کا کہنا تھا کہ تجاوزارت اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رہے گا۔سرکاری زمین پر کسی کو بھی قبضے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔