زابل: طالبان نے نو سال بعد بانی طالبان امیر ملا محمد عمر کی تدفین کا مقام بتا دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ملا محمد عمر کی آخری آرام گاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے 2013 میں وفات پانے والے ملا محمد عمر کی قبر کا مقام بتا دیا۔
ملا محمد عمر کی قبر افغان صوبے زابل کے ضلع سیوری میں موجود ہے جہاں تصاویر میں قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے طالبان وزیراعظم ملا حسن اخوند اور افغان کابینہ کے دیگر ارکان کو دیکھا جا سکتا ہے۔
