Friday, March 27, 2026
ہومپاکستانسی سی پی او لاہور نے وفاق کی جانب سے معطلی چیلنچ کردی

سی سی پی او لاہور نے وفاق کی جانب سے معطلی چیلنچ کردی

لاہور-کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور غلام محمود ڈوگر نے وفاقی حکومت کی جانب سے معطلی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔سی سی پی او کی جانب سے عدالت میں دی گئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومتوں سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاق نے آئین اور قانون کے برعکس معطل کیا ہے۔اس سے قبل بھی وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹسسز بھیجیے گئے۔ پولیس آرڈر 2002 کے تحت وفاق کے پاس اختیار نہیں ہے۔ درخواست میں سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ 2 وفاقی وزرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی پاداش میں معطل کیا گیا جب کہ نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کی جانب سے معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔