ہومپاکستانلاہور ہائیکورٹ کے جج علی ضیا ء باجوہ کی عمران خان کی درخواست سننے سے معذرت

لاہور ہائیکورٹ کے جج علی ضیا ء باجوہ کی عمران خان کی درخواست سننے سے معذرت

لاہور(سب نیوز)لاہورہائیکورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کی۔

جسٹس علی ضیاء کی معذرت کے بعد عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوبھجوادی اور عدالت نے آج ہی درخواست دوسرے بینچ کے پاس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔