ہومپاکستانوزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی ملاقات

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی ملاقات

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیر خزانہ اور سفیر نے پاک سعودی عرب کے درمیان دیرینہ گہرے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب اور سعودی قیادت کے تعاون کو بھی سراہا گیا ہے۔
ملاقات میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خزانہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔