علیم خان پر جعل سازی اور دھوکہ دہی سے سرکاری زمین فروخت کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مقدمہ درج لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ محکمہ مال / و ایل ڈے اے اور محکمہ انہار کے افسران کے ساتھ ملی بھگت کرکے سرکاری زمین بیچنے پر درج ہوا ہے
مقدمے میں کہا گیا کہ علیم خان نے سرکاری اراضی جعلی لیٹرز کے ذریعے سے لوگوں کو فروخت کردی ہے،علیم خان نے سرکاری اراضی ویژن ڈویلپر کمپنی کے مالک ہونے کی حیثیت میں فروخت کی ہے ،علیم خان کی کمپنی کے دیگر حصہ دران بھی مقدمہ میں ملزم قرار دے دیئے گئے ہیں،مقدمہ میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے شفقت نیاز کو بھی شریک جرم قرا ر دیا گیا ہے۔
متن کے مطابق پارک ویو سٹی / ویژن ڈویلپرز تا حال منظور شدہ نہیں، جعل سازی سے زمین فروخت کی جارہی ہے ۔محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کرتے ہوئے گرفتاری کا عمل شروع کر دیا ہے،مجرموں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

محکمہ مال کی زمین پر قبضے کا معاملہ ،علیم خان کیخلاف مقدمہ درج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
