ہومپاکستانمحکمہ تعلیم اور ایم او ایف ای کے تعاون سے اساتذہ کے لئے منعقدہ تربیتی سیشن اختتام پذیر

محکمہ تعلیم اور ایم او ایف ای کے تعاون سے اساتذہ کے لئے منعقدہ تربیتی سیشن اختتام پذیر

گلگت(آئی پی ایس) این سی سی منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ (ایم او ایف ای اینڈ پی ٹی) اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے لائف سکلز بیسڈ ایجوکیشن (ایل ایس بی ای) پروگرام کے تحت چار روزہ تربیتی سیشن اختتام پذیر ہوا۔

جس کو یو این ایف پی اے کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا اس سیشن سے پبلک سیکٹر کے پرائمری اسکول کے 120 اساتذہ نے چار گروپس کی شکل میں شرکت کی۔ اس سیشن کا مقصد زندگی کی مہارتوں اور مثبت روییوں کو نکھارنا تھا، جو افراد کو روزمرہ کی زندگی کے تقاضوں اور چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے قابل بناتی ہیں۔

سیشن کے دوران اساتذہ نے مطلوبہ لائف اسکلز کو شامل کرکے اپنی تدریس کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے آمادگی اور پختہ عزم کا مظاہرہ کیا۔

ہر سیشن کے اختتام پر اساتذہ نے حکومت گلگت بلتستان اور نیشنل کریکولم کونسل کا انہیں یہ منفرد تربیتی موقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مزید تربیت کی امید ظاہر کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔