پاکستان تحریک انصاف کا راولپنڈی،اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ
جامع حکمتِ عملی تیار، عہدیداران کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں
مقامی قیادت اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی قیادت میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا
چیئرمین تحریک انصاف کی کال پر آج چار مقامات پر بڑے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے
تحریک انصاف کے کارکنان اب سے کچھ ہی دیر میں فیض آباد کے مقام پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے
دوسرا بڑا احتجاجی مظاہرہ جی ٹی روڈ پر روات کے مقام پر کیا جائے گا
مری ایکسپریس وے پر سلکھیتر کے مقام پر بھی بڑے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں
جی ٹی روڈ ٹیکسلا کے مقام پر بھی بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
تمام مقامات پر بھرپور احتجاج کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں
تحریک انصاف اسلام آباد اور راولپنڈی کی قیادت اب سے کچھ ہی دیر میں قافلوں کے ہمراہ احتجاج کیلئے نکلے گی
پاکستان تحریک انصاف کا راولپنڈی،اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
