لاہور-چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیادیں شرفِ انسانی،خاندان کی تعظیم اور چادر و چار دیواری کی حرمت وتقدیس کیاقدار پر اٹھائی گئیں، برہنہ کرنے،زیرِحراست تشدد کا نشانہ بنانیاور اب ایک ویڈیو کے ذریعے انکی اہلیہ محترمہ کی خلوتوں کے پردے چاک کئے گئے، ریاست کے ہاتھوں اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ان تمام اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے، یہ نہایت صدمہ انگیز، پرلے درجے کی قابل نفرت و کراہت اور قابلِ مذمت ہے، خدا کرے کبھی کسی انسان کو اس سب سے نہ گزرنا پڑے، میری چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا ہے کہ وہ اس کا از خود نوٹس لیں ۔

اعظم سواتی کی ویڈیو بنانا انتہائی شرمناک،چیف جسٹس نوٹس لیں،عمران خان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
