Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانپیپلزپارٹی کارکنان کی قومی اسمبلی کے سکیورٹی عملہ سے شدید بدتمیزی

پیپلزپارٹی کارکنان کی قومی اسمبلی کے سکیورٹی عملہ سے شدید بدتمیزی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی قومی اسمبلی کے سکیورٹی عملہ سے شدید بدتمیزی۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی سٹاف کی جانب سے بغیر اجازت سپیکر چیمبر میں داخلے سے روکنے پر پیپلزپارٹی کارکن سکیورٹی سٹاف سے الجھ پڑے ، شدید تلخ کلامی ہوئی ،
سیکیورٹی عملہ نے پی پی پی کارکنوں سے مکالمہ کیا کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث بغیر اجازت کے کسی کو سپیکر چیمبر میں داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
راجہ پرویز اشرف کے حلقہ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما نے سکیورٹی سٹاف کو دھمکیاں دیں ،سکیورٹی سٹاف کی وردی پر بھی ہاتھ ڈالا گیا ۔
واقعہ کے وقت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اپنے چیمبر میں موجود نہ تھے
سپیکر چیمبر میں موجود سپیکر کے بھائی اور بیٹے کی مداخلت سے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو اندر داخلے کی اجازت مل گئی ۔
پیپلزپارٹی کارکنوں کو سکیورٹی عملہ سے بدتمیزی کرنے پر کسی نے ایک لفظ بھی نہ کہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔