اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ثبوت مل گئے کہ من پسند استعفے قبول کیے ، آڈیو لیکس کے ہمراہ ہائیکورٹ میں استعفے منظوری کے حوالے سے پٹیشن دائر کر رہے ہیں ۔
پنجاب ہاوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اسد عمر نے بتایا کہ چرچا آڈیو لیکس کا ہے، آڈیو لیکس میں سنا جا سکتا ہے کہ کیسے من پسند استعفے قبول کیے گئے ،، آڈیو لیکس بطور ثبوت ہائیکورٹ سے رجوع کرنے جا رہے ہیں کہ تمام 123استعفوں کو اکٹھا منظور کیا جائے۔۔۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف پرچے کروانے شروع کر دئیے ہیں۔ڈر ہے اگلا پرچہ بھینس چوری کا درج نہ کرادیں۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی بحران کو ختم کرنا سیاست دانوں کا کام ہے۔پاکستان کا نئے الیکشن کی طرف جانا ضروری ہے۔
من پسند استعفوں کے قبول کرنے کے ثبوت مل گئے، ہائیکورٹ سے رجوع کررہے ہیں،اسد عمر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

