Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانالیکشن کمیشن ریاستی ادارہ نہیں پی ڈی ایم کی حلیف جماعت بن چکا ہے،اسد عمر

الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ نہیں پی ڈی ایم کی حلیف جماعت بن چکا ہے،اسد عمر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو رجیم چینج آپریشن میں سازش کے تحت گرایا گیا اور یہ آپریشن سینکڑوں اربوں کی چوری بچانے کیلئے کیا گیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سیاسی بحرانوں کوختم کرناسیاستدانوں کاکام ہے لیکن ملکی جمہوریت میں سیاستدانوں کاکوئی کردارنہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت123سیٹوں پرانتخابات کرانے سے خوفزدہ ہے اس لئے سازش کے تحت پی ٹی آئی کے چند استعفے منظور کیے جارہے ہیں جبکہ استعفوں کے معاملے پر آڈیو لیکس سامنے آئی ہے جس میں من پسندافراد کے استعفے قبول کرنے کی بات ہورہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ استعفوں سے متعلق سیاسی فیصلے کیخلاف درخواست دائر کررہے ہیں کہ تمام 123 استعفوں کو اکٹھا منظور کیا جائے کیونکہ قاسم سوری نے پی ٹی آئی کے تمام ارکان کے استعفے منظور کیے تھے، امید ہے ہائیکورٹ استعفوں کے معاملے پر جلد فیصلہ کریگی۔
اسد عمر نے کہا کہ مراسلے کے بعد عمران خان نے پارٹی سے مشورہ کیا اور پوچھا کیا ہمیں موجودہ اسمبلی میں رہنا چاہیے، پارٹی مشاورت کے بعد تمام ارکان نے استعفے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
اسد عمر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ نہیں پی ڈی ایم کی حلیف جماعت بن چکا ہے جس نے سیاسی جماعتوں کی سفارشات پرعمل کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ ملتوی کرنے کی باتیں ہورہی ہیں جس کے لئے پولیس کی کمی کابہانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں عمران خان نے اقوام متحدہ میں توہین رسالت کامسئلہ اٹھایا اور دنیا بھرمیں مسلمانوں کا مقدمہ لڑا جبکہ ایکسپورٹس میں اتنا اضافہ ہوا جتنا انکے 10 سالہ دورمیں نہیں ہوا، صنعتیں 10 فیصد سے زائد ترقی کررہی تھیں، فصلوں کی ریکارڈ پیداوار، ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافہ ہوا، پاکستان 2 سال لگاتار 6 فیصد گروتھ کررہا تھا اور 6 ماہ قبل پاکستان کی دنیا بھرمیں پذیرائی ہورہی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔