ہومپاکستانکشروٹ یوتھ آرگنائزیشن کی یاسین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم

کشروٹ یوتھ آرگنائزیشن کی یاسین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم

یاسین(آئی پی ایس)کشروٹ یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ضلع غذر تحصیل یاسین کے دورافتادہ گاؤں درکوت، املست، ناز بر، تھوئی، درمندر، اور گمسنگ میں سیلاب سےمتاثرہ 90 گھرانوں میں فوڈپیکج، کپڑے، رضائی و کمبل ادویات اور واٹرکین پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا گیا۔

رکن اسمبلی غلام محمد سمیت عمائدین علاقہ و نمبرداران نے کشروٹ یوتھ آرگنائزیشن کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پہنچانے پر شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشروٹ یوتھ آرگنائزیشن کا جذبہ ہم آہنگی اور رواداری کا اعلیٰ مثال قائم کرنے پر کشروٹ یوتھ آرگنائزیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کشروٹ یوتھ آرگنائزیشن کا حالیہ سیلابی صورتحال میں متاثرین کی بلاامتیاز خدمت کے حوالے سے جو کردار رہا وہ بہت قابل تعریف ہے ،مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں یاد کرکے متاثرہ علاقوں میں تشریف لائے اور ہمارے حوصلوں کو بلند کیا۔ہم آپ کی اس نیک عمل کو تا حیات یاد رکھیں گے۔اس موقع پر کشروٹ یوتھ آرگنائزیشن کے زمہ داران نے کہا کہ ہم اپنے متاثر بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ انسان وہی ہے جو دوسرے انسان کے کام آئے،اور یہی عمل دنیاوی اور اخروی سعادت سے کم نہیں۔ہم نے اب تک تمام متاثرہ علاقوں کے بہن بھائیوں کے مدد کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے۔ہماری آرگنائزیشن مستقبل میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔