ہومپاکستانسیلابی تباہی، معاشی نقصانات 30 ارب ڈالر سے بڑھنے کا خدشہ

سیلابی تباہی، معاشی نقصانات 30 ارب ڈالر سے بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد -وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ سیلاب سے معاشی نقصانات 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک، یو این، اے ڈی بی مل کر نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں۔عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستانی معیشت کا اگلا جائزہ نومبر میں شروع کرے گا، منی بجٹ لانے یا عوام پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کا ارادہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ستمبر 2022 تک کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، آئی ایم ایف نے پرائمری سرپلس، صوبائی کیش سرپلس سمیت اہداف دیئے ہیں، سیلاب کے بعد حالات بدل گئے ہیں، مالی نقصانات سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوراک کی درآمد بڑھنے کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے، سیلاب کے بعد تمام عالمی ادارے اور ممالک پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔