اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کا چارسدہ جلسہ،عمران خان کو لینے نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹر بنی گالہ پہنچ گیا۔
عمران خان آج چارسدہ میں وسیع و عریض گراونڈ میں حکومت اور ہوشربا مہنگائی کیخلاف عوامی جلسہ کرے گی جس سے عمران خان خصوصی خطاب کریں گے۔
کرسیاں لگ گئیں اور اسٹیج بھی تیار ہوگیا، مقامی رہنماوں نے جلسہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا، عوام کا جوش وجذبہ عروج پر ہے اور جلسے میں بھرپور شرکت کے لیے پرعزم ہیں۔
جلسہ عام کے لئے بائی پاس روڈ اتمانزئی گرانڈ میں 40 فٹ بلند اور 16 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کرلیا گیا، جلسہ گاہ میں خواتین کے لئے علیحدہ جگہ مختص کی گئی ہے۔
جلسہ گاہ میں 20 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں 300 سے زائد اسپیکر نصب کئے گئے ہیں، جلسہ گاہ کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔
عمران خان اتمانزئی گراونڈ میں عوام کے سمندر سے خطاب کریں گے، اتمانزئی بائی پاس روڈ پر جلسہ کے انتظامات تقریبا مکمل ہوچکے ہیں، کارکنان بہت جوش و خروش سے اپنے قائد کے استقبال کی تیاریاں کررہے ہیں۔
بنی گالہ ،عمران خان کو لینے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
