پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں ٹیکنو کریٹ کی حکومت بنی تو یہ مارشل لاء تصور ہوگا،اگر حکومت بات چیت کرنا چاہتی ہے تو وزیر اعظم کے لیول پر ہی رابطہ ہوگا، حکومت کو ہم نے آخری موقع دے دیا ہے
، اس موقع پر شہباز شریف کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔اسلام آباد میں کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی اہم معاملات پر غور کیا، عمران خان کی کال پر لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ عمران خان نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت سے مشاورت کر لی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا ہے، ہم نے جلد انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ مطالبہ مانے۔فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ آصف اگر بات چیت کو تیار ہیں تو وزیراعظم کے لیول پر گفتگو کو آگے بڑھائیں جو کچھ بھی ہوگا اسی لیول پر ہوگا، حکومت نے جو کرنا فوری کرلے حکومت اور ہمارے پاس وقت نہیں
۔ ہماری مہم عوام کی حکمرانی کی ہے پاکستان میں سیاسی استحکام کا ہونا ہے ہماری جدوجہد سول بالادستی سے پیچھے نہیں ہٹے گی تحریک انصاف کی تنظیموں کو کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کا چارٹ مرتب کریں ان دو ہفتوں میں فائنل کال دی جائے گی پاکستانی عوام کو سیاسی فیصلے کرنے کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹے گی پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے منسلک ہے کسی ٹیکنو کریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں اسکو مارشل لا تصور کیا جائے گا۔
