Saturday, March 21, 2026
ہومپاکستانفضائی دورے نہیں قوم کے ساتھ کھڑے ہونےکا وقت ہے : سعد رضوی

فضائی دورے نہیں قوم کے ساتھ کھڑے ہونےکا وقت ہے : سعد رضوی

دادو: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کا کہنا ہےکہ یہ فضائی دورے کرنےکا وقت نہیں، قوم کے ساتھ کھڑے ہونےکا وقت ہے۔

دادو میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سعد رضوی کا کہنا تھا کہ سندھ کے دورے کے دوران اندازہ ہوا کہ سندھ تقریباً ڈوبا ہوا ہے۔ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ سندھ میں حکومت اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی، فضائی دورے کرنےکا وقت نہیں، قوم کےساتھ کھڑے ہونےکا وقت ہے۔ سربراہ ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ متاثرین کو خیموں، خوراک اور مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔