ہومپاکستانوزیراعظم شہبازشریف کل سے ازبکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم شہبازشریف کل سے ازبکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد- وزیراعظم شہباز شریف کل سے ازبکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزا یوف کی دعوت پر ازبکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ کے دوران موسمی تغیرات سے نمٹنے، خوارک، توانائی، پائیدار ترقی سمیت اہم امور پر بات چیت ہوگی، اجلاس کے موقع پر شہباز شریف مختلف رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔