ہومپاکستاناسلام آباد میں ڈینگی ٹیسٹ کیلئے یکساں ریٹ مقرر کر دئیے گئے

اسلام آباد میں ڈینگی ٹیسٹ کیلئے یکساں ریٹ مقرر کر دئیے گئے

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی ٹیسٹ کیلئے یکساں ریٹ مقرر کر دئیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت مقرر کر دی گئی ، ڈینگی ٹیسٹ کے ریٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،تمام نجی ہسپتال اور لیبارٹریوں میں ڈینگی ٹیسٹ 1800 روپے کا کر دیا گیا ہے ،ڈینگی ٹیسٹ کا ریٹ مقرر کرنے کا فیصلہ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے کیا گیا ،نجی ہسپتال اور لیبارٹریاں ڈینگی ٹیسٹ کے ریٹ آویزاں کرنے کی پابند ہوں گی
ٹیسٹ رپورٹ میں مشین، کٹ اور انفرادی پیچ نمبر کا اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے ،ڈینگی ٹیسٹ کے زائد ریٹ وصول کرنیوالے ہسپتال اور لیبارٹری کیخلاف کارروائی کی جائے گی ، ہدایت پر عمل نہ کرنے والے ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ،لیبارٹریوں یا ہسپتالوں کو سیل کرنے ،جرمانہ یا سزا اور دوبارہ رجسٹریشن کی جائے گی۔
WhatsApp Image 2022 09 14 at 4.03.48 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔