ہومپاکستاناسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ، اسپتالوں میں بیڈز مختص

اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ، اسپتالوں میں بیڈز مختص

اسلام آباد کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا، پمز اور پولی کلینک میں بیڈز کی تعداد بڑھا دی گئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق پمز میں ڈینگی کے لیے 2 وارڈ مختص کر دیے گئے ہیں، جہاں اس وقت ڈینگی کے 70 مریض زیر علاج ہیں۔پولی کلینک اسپتال میں روزانہ 100 سے زائد ڈینگی مریضوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ پولی کلینک نے ڈینگی او پی ڈی رات 12 بجے تک کھول دی ہے
پولی کلینک میں ڈینگی کے 20 مریض زیر علاج ہیں۔پولی کلینک میں ڈینگی وارڈ میں 50 بیڈز مختص کیئے گئے، پولی کلینک میں بچوں اور بڑوں کے لیئے الگ وارڈز مختص کیئے گئے، پولی کلینک میں روزانہ ڈینگی کے 200 مشتبہ کیسز آنے لگے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔